سٹیسیاست

حکمرانوں کی چہیتی بجلی کمپنیوں نے عوام کی رگوں سے خون چوس لیا ہے

اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سے لوٹی ایک ایک پائی ان مگرمچھوں سے وصول کی جائے۔

نجی بجلی گھروں کو کروڑوں کی ادائیگیاں جو پاکستانی خزانے اور عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہیں۔ امیرجما عت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
لاہور (خبر نگار)امیرجما عت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی چہیتی بجلی کمپنیوں نے عوام کی رگوں سے خون چوس لیا ہے۔ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سے لوٹی ایک ایک پائی ان مگرمچھوں سے وصول کی جائے۔نجی بجلی گھروں کو کروڑوں کی ادائیگیاں جو پاکستانی خزانے اور عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہیں جو عوام اب مزید برداشت نہیں کرسکتی ۔26 جولائی کا دھرنا بجلی مافیا سے نجات دلائے گا۔ عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے۔دھرنے میں ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوں میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، گھریلو، کمرشل، صنعتی ٹیرف کم کیا جائے، تنخواہ دار طبقہ اور اشیا خورونوش پر عائد ناجائز ٹیکسز واپس لیے جائیں۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ حکمران سیاسی اشرافیہ کی بے جا مراعات ختم ہونی چاہییں۔اشرافیہ کے وی آئی پی کلچر اور ان کے پروٹوکول میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ یہ اپنی مراعات میں اضافہ کرتے چلے جارہے ہیں، ان کے اقدامات سے ایسا لگتا ہے غریب اور مڈل کلاس طبقے کو یہ زندہ درگور کرنے پر متفق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمختلف دھرنا آگاہی کیمپس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button