سٹیسیاستصحت

پی آئ سی و سمز لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق

صوبہ بھر میں لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ بھی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب اسلم اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر رحمن نے اس حوالے سے صوبائی وزیر اور سیکرٹری صحت کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت نے پی آئی سی اور سمز کے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز میں مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔ صوبہ بھر میں لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button