پاکستانتازہ ترینسیاست

جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار

جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین چارٹرآف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے معاملے پر وفاق کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دورکنی ٹیکنیکل کمیٹی  سے ملاقات کا اصرار کیا گیا جس پر جماعت اسلامی کی قیادت نے جواب دیا کہ ٹینیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق قیادت نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی ٹیم اس پر تیاری کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئیں، حکومت پر واضح کیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک عوامی مفاد کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles