سٹیسیاست

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا سردار سوجان سنگھ حویلی کا دورہ

تاریخی عمارات کو محفوظ اور بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر پنجاب برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق تاریخی عمارات کو محفوظ اور بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔تاریخی عمارتیں قومی ورثہ اور ثقافت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سردار سوجان سنگھ حویلی راولپنڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سردار سوجان سنگھ حویلی راولپنڈی کے تفصیلی دورے کے دوران حویلی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سردار سوجان سنگھ حویلی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے اور تاریخی عمارتیں ہماری ثقافت کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی جیسے اقدامات سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔ تاریخی عمارتیں قومی ورثہ اور ثقافت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے جبکہ تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق ، اے سی سٹی حاکم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button