
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار رونتی تھانے پر ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ سندھ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے،
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی تفصیلات فی الفور طلب کرلیں، انہوں نے ڈی آئی جی سکھر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی یا گھر جانے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خود اختیاری حفاظتی اقدامات پر خصوصی بریفنگ دی جائے۔







