
انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق جھل مگسی میں 3 سالہ اور قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، جھل مگسی کے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی اور قلعہ عبداللہ میں متاثرہ ہوانے والے بچے میں 10 جون کو علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیو وائرس نے مزید 2 معصوم بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر دیا ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔







