پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 78  انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیے۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فیصل آباد سے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالوہاب،  سیف اللہ  اور خرم عباس کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد،3 ڈیٹونیٹر، 8 فٹ حفاظتی فیوز وائر، 2 آئی ای ڈی بم ، گولیاں اور اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے 952 کومبنگ آپریشنز کے دوران 506 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز میں 32056 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button