انٹر نیشنلتازہ ترین

غزہ: اسکولوں سمیت دیگر مقامات پر اسرائیل کی بمباری، 40 فلسطینی شہید

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے غرہ بھر میں فضائی کارروائی کی اور کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی میں وسطی غزہ کے البوریج کیمپ میں گھروں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے۔

غزہ کے گنجان آباد اور تاریخی النصیرت کیمپ کے قریب فضائی کارروائی میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج اس کیمپ کو حماس کا اہم مرکز قرار دیتی ہے۔

اسرائیلی طیارے نے شمال میں غزہ سٹی کے مرکز میں ایک گھر پر بمباری کی جہاں 5 فلسطینی شہید ہوئے اور اسی طرح جنوبی شہر خان یونس میں ایک اور فضائی کارروائی میں ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سول ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہا کہ  غزہ سٹی کے دو اسکولوں کو بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کا نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی کے قریبی علاقے تفاح کے قریبی علاقے عبدالفتح حمودہ اور الزہرا اسکول میں قائم حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ غزہ میں 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے اب تک 39 ہزار 699 فلسطینیوں کو شہید اور 91 ہزار 722 زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button