
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار مال بردار ٹرک نے کار ، موٹر سائیکلوں اور چھیپا کی ایمبولینس کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈیفنس پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
حادثے میں سفید رنگ کی کار تباہ ہوگئی جو کہ ٹرک کی عقب سے ٹکر کے باعث آگے موجود منی بس میں جا گھسی جس کے وجہ سے کار کا اگلا اور پچھلا حصہ بری طرح سے متاثر ہوا جبکہ ٹرک کے پہیوں تلے 2 سائیکلیں اور ایک موٹر سائیکل چھیپا کی تباہ ہونے والی ایمبولینس کے نیچے پھنسی ہوئی دکھائی دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 34 سالہ اویس کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں جس کی عمر 60 کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ زخمیوں میں 55 سالہ اصغر ، 30 سالہ آمنہ ، 30 سالہ حیدر ، 40 سالہ عادل اور 22 سالہ اسرار شامل ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او ڈیفنس انسپکٹر غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد موٹر سائیکل سوار تھے جبکہ کار میں سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
پولیس نے مال بردار ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ضابطے کی کارروائی میں مصروف ہے۔







**mitolyn official**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.