موجودہ الجھن کی وجہ قرآنی فہم سے دوری ہے۔ محمد امین خالد
موجودہ ظالمانہ سودی اور دجالی نظام تباہ، شرعی و اسلامی نظام لاگو گا

لاہور (خبر نگار)بین الاقوامی تھنک ٹینک پاکستان گلوبل فورم کے چیئرمین اور ماہر معاشیات محمد امین خالد نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ایک عام مسلمان کی سب سے بڑی ذہنی الجھن یہی ہے کہ آخر اس موجودہ ظالمانہ نظام سے چھٹکارا کیونکر ممکن ہے اس الجھن کی وجہ قرآنی فہم سے دوری ہے وگرنہ تمام واقعات کی پیش بینی قرآن پاک میں موجود ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں غزوہ ہند شروع ہو چکا ہے۔اس دوران موجودہ ظالمانہ سودی اور دجالی نظام گر جائے گا اور شرعی اور اسلامی نظام لاگو ہو جائے گا جس سے انشاء اللہ پاکستان سپر پاور بن کر ابھرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ محمد امین خالد نےکہا کہ غزوہ ہند کی تکمیل حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ہاتھوں سے ہوگی۔جیسا کہ قرآن پاک کی سورۃ الانبیاء آیت 105 میں اللہ تعالی فرماتے ہیں ٌُُ ُاور بے شک ہم تمام آسمانی کتابوں میں تاکید کے ساتھ لکھ چکے ہیں بعد ذکر میں لکھنے کے (یعنی لوح محفوظ میں بھی)کہ زمین کے وارث میرے نیک بندھے ہوں گے ٗٗ۔ یہ آخری زمانے یعنی ہمارے زمانے کے بارے میں ہے۔ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ُُُُ یہ نیک بندے میرے اہل بیت میں سے ہوں گے ٗٗ۔ اور ان کا ذکر حدیث مبارکہ میں کثرت سے آیا ہے۔دور ابراہیم کے بعد آج سے 14 سو برس قبل اس نظریے کا دوبارہ اعادہ ہوا۔جب سرزمین عرب میں کفار کے جم غفیر سے چند مٹھی بھر لوگوں نے الگ ہو کر اپنی علیحدہ سیاسی شناخت قائم کی تھی۔اس وقت دنیا واضح طور پر دو اقسام میں تقسیم ہو گئی تھی۔ایک مسلمان دوسرے کفار ٗ آج 1400 برس بعد وہ معاملہ وہی صورت اختیار کر چکا ہے کہ ایک طرف مسلمان ہیں تو دوسری جانب تمام کفار ٗ چاہے کسی مذہب کے پیروکار ہوں آپس میں بے پناہ اختلافات کے باوجود کٹھ جوڑ کر لیتے ہیں۔

