پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

لیویز حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ سے چئیرمین میونسپل کمیٹی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مستونگ میں فائرنگ کے واقعہ میں ڈی سی پنجگور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

سرفراز بگٹی نے فائرنگ سے چئیرمین میونسپل کمیٹی پنجگور کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس بھی کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ  ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ نے شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button