
چودہ اگست کا یہ دن ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد پاکستان کو معرض وجود میں لانے کے لیے دیں۔
دن کا اغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوں گی۔
یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔






