پاکستانسٹیکھیل

یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام مقابلوں کی انعامی رقم کو دگنا کرنے کا اعلان کیا اوربیت بازی کے مقابلہ میں شریک ننھی طالبہ کو اپنی جیب سے10ہزار روپے کا انعام دیا. ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اس طرح کے ایونٹس کرواتے رہیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات ای لائبریری اینڈیوتھ سنٹر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام انعامات کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا اوربیت بازی کے مقابلہ میں شریک ننھی طالبہ کو اپنی جیب سے10ہزار روپے کا انعام دیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اس طرح کے ایونٹس کرواتے رہیں گے، ہمارا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، یوم دفاع 6ستمبر پر بھی ایونٹس کروائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ آج کے اس پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنیوالے نوجوانوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بھی خوشی ہوئی ہے، ہم نوجوانوں کے ٹیلنٹ کوسامنے لانے کیلئے بھرپور کوششیں کرتے رہیں گے، پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ہم نے انہیں درست سمت لے کر جانا ہے تاکہ ملک و قوم ترقی کرسکیں۔
تقریب میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز راناندیم انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحت احسان، لائبریرین شازیہ ثقلین اور انعام حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے والدین کی بڑی تعدادموجود تھی، جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات ودیگر پروگرامز میں پنجاب سے سینکڑوں طلبہ وطالبات نے شرکت کی ہے، خطاطی کے مقابلوں میں لاریب ایمان کو 20ہزار، عائشہ فاطمہ کو15ہزاراورسمرا کو10ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے،یوم آزادی کے اردو سکولز تقریری مقابلے میں محمد حسام القیوم، ارباب سکینہ اور ایشال مقصود نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ انگریزی سکولز تقریری مقابلے میں سیدہ ہانیہ رضوی نے پہلی، سید محمد تقی زیدی نے دوسری اور تسمیہ کشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جشن آزادی کالجز اردو تقریری مقابلے میں محمد طیب یار پہلے، سید علی حسن جعفری دوسرے اور سبحان انجم خان تیسرے نمبر پر رہے ہیں،یوم آزادی کے انگلش کالجز تقریری مقابلے میں علی رشید، ہادیہ نور اور مہکاش گیلانی نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، تقریری مقابلے کی جیوری محمد حارث اشفاق، نبیحہ خان، عبدالرحمن بسرا، اقصیٰ جاوید اور سید کمال احمدپر مشتمل تھی،تقریری مقابلے کی چاروں کیٹیگریز میں ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 10,000، 7,500 اور 5,000 روپے کے انعامات دیئے گئے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button