
نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی جو ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی گئی۔
مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا نے بتایا کہ کراچی کے بجلی صارفین سے یہ وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی، نیپرا نے اس حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔







