چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کی سربراہی سینئر ماہر اقتصادیات یوآن جیان من نے کی جن کے ساتھ مختلف کاروباری اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے، ایس آئی ایف سی کے عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، سیاحت اور صنعت سمیت ترجیحی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
وفد کو سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی جانب سے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
وفد نے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا گیا کہ وفد کے دورے پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس فریم ورک کے تحت جاری مصروفیات میں مزید تیزی آئے گی۔