پاکستانتازہ ترینسیاست

جنرل فیض نے یوسف گیلانی کیخلاف 3 ووٹ دینے کا کہا تھا، خواجہ آصف کا انکشاف

یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کے معاملے پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے بھی ارکان بھی موجود تھے۔

فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کی اور گرفتاریوں کی مذمت کی تو ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف ناراض ہوگئے اور کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا کہا کہ میں اس کمیٹی کا ممبر ہی نہیں بنتا۔ مولانا  نے خواجہ آصف کو واپس بیٹھنے کا کہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوئی ایک سائیڈ سے تنقید ہوئی، پی ٹی آئی نے چار سال کیا کیا؟ نوازشریف منت کرتا رہا میری بیوی بیمار ہے میری کال پر بات کروادیں، یہ کیا بات ہوئی کہ اُس وقت سب ٹھیک تھا اور اب سب غلط ہے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ میں سینیٹ الیکشن میں پروڈکشن آرڈر پر ایوان آیا تھا، میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود تھا مجھے جنرل فیض کا فون آیا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو تین ووٹ ہے گیلانی کے خلاف دینے ہیں، تب آپ لوگ نشے میں تھے؟ تب آپ کو سب ٹھیک لگ رہا تھا۔

خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس کل دوپہر بارہ بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین خورشید شاہ نے اجلاس صبح دوبارہ طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button