پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

معافی کس سے اور کیوں مانگوں، معافی وہ مانگیں جنہوں نےعمران خان پر ہاتھ ڈالا، علی امین گنڈاپور

اپنے ویڈیو خطاب میں علی امین گنڈاپور نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے دیے گئے کہ ( جلسے میں جانے کے لیے) راستے کھلے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ کم ظرفوں سے امید نہیں لگاسکتے۔ نواز شریف اور زرداری جمہوریت پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، کرسی کے لیے ہر حد تک جاسکتے ہیں،  نواز شریف نے قوم کا پیشہ لوٹا، شہاز شریف بوٹ پالش کرتے ہیں چیری بلاسم ہیں جبکہ  مریم نواز نے بھی ڈکٹیٹر کے گملے میں پرورش پائی ہے۔

حکمران قوم کو تاریکی  میں  دھکیل رہے ہیں، عمران خان کی قید کو 414 روز ہوگئے ہیں، قوم غلام نہیں ہے اور نہ غلامی برداشت کرے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدلیہ نے خط لکھا ہے کہ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا  ہے،  فارم 47 کی غیر آئینی ترمیم کو نہ مانتے ہیں اور نہ فارم 47 کی عدالت کو مانتے ہیں، عمران خان کی رہائی تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی۔ عمران خان کے دور میں ملک کی معشیت ، بجلی، گیس اور روزگار کی صورتحال بہتر تھی،  عمران خان نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کا فیصلہ خود کروں گا، پھر ایک سازش کے تحت حکومت کو ہٹادیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے مستقبل کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو آزاد کرنا ہے، جمعہ کو پورے ملک میں پرامن احتجاج کریں گے۔

معافی مانگنے کی شرط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ معافی کس سے اور کیوں مانگوں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عمران خان پر ہاتھ ڈالا، انہوں نے کہا کہ  مقدمات درج کرنے ہیں تو کرلیں تگڑے بنیں،  ہمارے کارکنوں پر ظلم کیا گیا ، اس کی معافی کون مانگے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم علامہ اقبال اورقائداعطم کا پاکستان بنائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button