پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

این او سی نہ ملا تو بھی 28 ستمبر کو پنڈی میں احتجاج ہوگا: علیمہ خان

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اس کا مقصد کیا ہے؟ ان کا مقصد پی ٹی آئی کو تباہ کرنا تھا اور وہ بھی اس لیے کہ دو تہائی اکثریت دوسری جماعتوں کو دی جائے تاکہ قاضی فائز کو توسیع ملے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا انسانی حقوق سے متعلق جو پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی گئی وہ آج تک نہیں سنی گئی، اس وقت قاضی فائز دو تہائی اکثریت پوری کرنے کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ اتنا مجبور ہے قاضی فائز عیسیٰ کہ دھاندلی اس وقت کھل کر کر رہے ہیں، اسکا مطلب ہے ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے گا، جب توسیع ملے گی تو یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے، چوری شدہ ووٹ کے تحفظ کے لئے آپ کو قاضی فائز کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button