پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبائی وزراء صحت کی لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے چیئرمین، نو منتخب صدر، سیکرٹری جنرل کو مبارکباد

صحافیوں سے بہت کچھ سیکھا، انکی رہنمائی سے نظام صحت میں بہتری لائیں گے، خواجہ عمران نذیر

تقریب میں سابق وزیر صحت پرفیسر جاوید اکرم، KEMU کے وی سی پروفیسر محمود ایاز، FJMU کے وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل سمز پروفیسر زہرا خانم، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اصغر نقی، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر، نیورو سائنسز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر اور جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرہاد حسین بھی موجود تھے

لاہور( رپورٹ:امداد اللہ قریشی )صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی لاہور ہیلتھ رپورٹرز کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے چیئرمین زاہد چوہدری، نو منتخب صدر سلیمان چوہدری اور جنرل سیکرٹری صابر اعوان کو مبارکباد دی۔صوبائی وزراء صحت نے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز کی مشاورت سے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لائیں گے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ایچ آر شعبہ صحت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، انکی راہنمائی سے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا عوام کی آگہی کے ساتھ انکے فیڈبیک سے بھی آگاہ رکھتا۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ان صحافیوں سے شعبہ صحت سے متعلق بہت سیکھا، انکی مشاورت سے نظام صحت کو بہتر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا یے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایل ایچ آر کے صحافی پروفیشنل انداز میں شعبہ صحت کے مسائل اجاگر کرریے ہیں۔صحافی نظام صحت کے اشوز اجاگر کریں، ہم حل کرنے کی کوشش کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ اربوں روپوں کی لاگت سے لاہور میں کینسر اور سرگودھا میں کارڈیک ہسپتال تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔صوبائی وزراء صحت نے بعد میں ایل ایچ آر کے عہدیداران میں شیلڈیں تقسیم کیں۔ تقریب میں سابق وزیر صحت پرفیسر جاوید اکرم، KEMU کے وی سی پروفیسر محمود ایاز، FJMU کے وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل سمز پروفیسر زہرا خانم، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اصغر نقی، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر، نیورو سائنسز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر اور جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرہاد حسین بھی موجود تھے۔ پروفیسر حضرات نے ایل ایچ آر کی تقریب میں عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر ایم ڈی کنگڈم ویلی، غلام مرتضی اور سی ای او کنگڈم ویلی محمد احمد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button