لاہور(خبرنگار) مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس کے باہر فیسوں میں ناجائز اضافے کیخلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ میں پنجاب یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی ،جی سی یونیورسٹی، یو ای ٹی، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹییز کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں طلبہ نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جس میں فیسوں میں ناجائز اضافے کو ختم کرنے کے مطالبے درج کیے گئے تھے۔ یونیورسٹی طلبہ نے تعلیم کے حق اور فیسوں میں بے جا اضافے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے صدر انس محصی، صدر یونیورسٹیز پاکستان رب نواز ترجمان مسلم سٹوڈنٹس لیگ محمد اعظم سمیت دیگر طلباء رہنماؤں نے خطاب کیا۔ صدر ایم ایس ایل انس محصی نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں "فیسوں میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے طلبا کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، اور تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے کوئی بھی چھین نہیں سکتا۔ ہم اس ظلم کے خلاف آخری حد تک جائیں گے اور طلبا کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ حکومت گریجویشن پاس طلبا کے لئے مناسب نوکریوں کا بندوبست کر ے۔ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹییز اور آئی ٹی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔احتجاج میں شریک طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور تعلیم کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے۔مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کا عزم ہے کہ وہ طلبا کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر مزید احتجاجات بھی کیے جائیں گے۔
Great beat ! I wish to apprentice while you amend your
website, how could i subscribe for a blog site? The account aided me a acceptable deal.
I had been tiny bit acquainted of this your broadcast offered bright clear idea