پاکستانسٹیسیاست

بروقت مقامی حکومتوں کا قیام و مالی خود مختاری عوام الناس کے مسائل میں کمی لا سکتے ہیں۔ ام لیلیٰ اظہر

حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ سنبل ملک حسین رکن صوبائی اسمبلی

لوکل گورنمنٹ سسٹم مظبوط نہیں ، لوکل گورنمنٹ کے بنا ریاست کی تعریف ادھوری ہے۔ شرکاء  تقریب میں ام لیلیٰ اظہر ، ایم پی اے سنبل مالک حسین ،چودھری اشتیاق، سلمان عابد ، محمد ساجدعطیہ حنیف حمیرا اسلم ، فاطمہ اسد کی شرکت  آواز سی ڈیز پاکستان ، پی ڈی اے ، ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام "پاکستان لوکل گورنمنٹس کی موجودہ آئینی۔ سیاسی۔ انتظامی اور مالیاتی صورتحال پر دوسرا مشاورتی اجلاس منعقد

لاہور ( خبر نگار )
آواز سی ڈیز پاکستان (AwazCDS-Pakistan)، اور پاکستان ڈویلپمنٹ آلائینس (PDA) نے "پاکستان لوکل گورنمنٹس کی موجودہ آئینی۔ سیاسی۔ انتظامی اور مالیاتی صورتحال پر سول سوسائٹی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ دوسرا مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
جس میں میڈم ام لیلیٰ اظہر ، رکن صوبائی اسمبلی سنبل مالک حسین ،چودھری اشتیاق، سلمان عابد ،شاہ حسین نٹ ورک سے محمد ساجد
ںسول سوسائٹی، ممبران پنجاب اسمبلی، میڈیا نمائندگان، وکلاء اور این جی اووز کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میڈم لیلیٰ نے لوکل گورنمنٹ کی مالی اعانت میں گہرے خلاء پر کی گئی تحقیق کو مقامی ہوٹل میں شیئر کیا۔

سول سوسائٹی رہنما اشتیاق چودھری (وکیل سپریم کورٹ) نے لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی پانچ بڑی خلاف ورزیوں کو بہت مہارت سے بیان کیا جس سے پتہ چلتا ہے کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کیوں مظبوط نہیں ہے۔
لوکل گورنمنٹ کے بنا ریاست کی تعریف ادھوری ہے۔ موجودہ قانون کی بھرپور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ آئینی اصلاحات اور شفاف بجٹ سازی کا مطالبہ کیا۔ (SLGD) کے تحت باضابطہ طور پر پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کے بجٹ کے مختص اور اخراجات کے بارے میں ایک اہم مطالعہ کا آغاز کیا ہے.
جس میں اہم آئینی، مالی اور انتظامی خلاء کو اجاگر کیا گیا ہے جو موثر مقامی طرز حکمرانی میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نےکہا کی آئین کے آرٹیکل 32,07,37,38 140-A کے تحت آئینی وعدوں کے باوجود، مقامی حکومتیں مالی طور پر بےاختیار، انتظامی طور پر مجبور اور سیاسی طور پر پسماندہ ہیں۔ سلمان عابد نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ پر صوبائی حکومتوں کا اختیار نہیں ہونا چاہیئے

صوبائی مالیاتی کمیشن (PFCs) کو ایک مقررہ ٹائم لائن کے ساتھ ادارہ جاتی ہونا چاہیے تاکہ منصفانہ اور متوقع مالیاتی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
تمام شرکاء نے متفقہ طور پر مقامی حکومتوں کے لئے مختص بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بااختیار اور مکمل طور پر مجاز منتخب اراکین کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے فوری شیڈول کا بھی مطالبہ کیا۔
ام لیلیٰ ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوم نیٹ نے شفافیت اور احتساب کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ، اراکین صوبائی رکن اسمبلی پنجاب محترمہ سنبل ملک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پنجاب اسمبلی کے دیگر ارکان کو ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں بلائیں تا کہ ان کی آگاہی کا کام کیا جائے ۔
لوکل گورنمنٹ کے نمائندے دیوان صاحب نے اپنے سنیر ممبران سے ملوانے کے ارادے کا اظہار کیا تاکہ لوکل گورنمنٹ کے قانون کو نافذ العمل بنایا جاسکے

4 Comments

  1. [9488]Experience the best lol646 online casino in the Philippines. Quick lol646 login, register, and lol646 app download to enjoy premium lol646 slot games today! Experience the best lol646 online casino in the Philippines! Enjoy a quick lol646 login and lol646 register process to play premium lol646 slot games. Get the lol646 app download today for a seamless mobile gaming experience and exclusive rewards! visit: lol646

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button