پاکستانتازہ ترینسیاست

بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر بھی موجود تھے۔

 بلاول بھٹو زرداری اور امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی و وسطی ایشیا کے امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی، تجارتی اور سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کی گئی کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں اور وہ نوبل امن انعام کے حق دار ہیں.

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی و وسطی ایشیا کے امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے ہر سطح پر پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

2 Comments

  1. Sup! So, I browsed dk999game the other day, and while it’s not gonna blow your mind, it’s got some interesting titles worth a look. Definitely a place to dig around if you’re in a ‘what to play’ crisis. Hop on dk999game and discover a gem

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button