پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں 75 روز کے دوران 1129 سڑکیں مکمل، ترقی کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم

لاہور: پنجاب میں ریکارڈ رفتار، اعلیٰ معیار اور تاریخی بچت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت صرف 75 دن میں 1129 سڑکیں مکمل کرکے قومی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو، فنڈز کے استعمال اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ’’سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں‘‘ پروگرام کے تحت صرف 75 روز میں 30 ارب روپے کی لاگت سے1129 سڑکیں اور 1795 کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک مکمل کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ کے دور میں مجموعی طور پر 32 ہزار سڑکیں مکمل کی جا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button