لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پنک سالٹ کی صنعت، روزگار اور برآمدات کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام کرتے ہوئے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا، جبکہ قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مجوزہ پروسیسنگ زون میں 200 سے زائد صنعتی یونٹس قائم کیے جائیں گے، جہاں تقریباً 150 ملین کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے 10 ہزار افراد کے لیے براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر اور ماڈل ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی قائم کیے جائیں گے۔






