جرم و سزاسٹی

 محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سر گودھا عروج ظہیر نے مرغابی کے سات غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے سوا لاکھ جرمانہ کیا

لاہور (خبرنگار) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سرگودھا ریجن عروج ظہیر نے مرغابی کے سات غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے مبلغ ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔ تفصیل کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سرگودھا ریجن ڈاکٹر میاں محمد اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع سرگودھا عروج ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے چناب و جہلم کے مضافاتی علاقہ سے مرغابی کے ناجائز شکار میں مشغول سات شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے ساتوں ملزمان کو انکی درخواست پر مبلغ ایک لاکھ تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹا دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button