جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر کی ہدایت،پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون ۔

گزشتہ ماہ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت1335مقدمات درج،ملزمان گرفتارکئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر

لاہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف متحرک ہے۔ انہوں نے ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خونی کھیل میں شامل عناصر کے خلاف ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔پتنگ بازی کی وجہ سے ہونے والے حادثات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے تدارک کیلئے باالخصوص رات کے وقت نگرانی سخت کرتے ہوئے پٹرولنگ اور چھت ڈیوٹی بڑھائی جائے تاکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ماہ فروری میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1343ملزمان گرفتار جبکہ1335مقدمات درج کئے گئے۔سٹی ڈویژن پولیس نے390، کینٹ 268، سول لائنز 115 ،صدر 107،اقبال ٹائون 218 اورماڈل ٹائون ڈویژن میں237 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 13سو سے زائد پتنگیں،37چرخیاں،152پنی ڈوراور174گچھیاں برآمدکی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایس ایچ اوز اور انسدادِ پتنگ بازی ٹیمیں اپنی اپنی بیٹس میں متحرک رہیں۔والدین ،سول سو سائٹی ، اساتذہ اس ضمن میںاپنا کردار ادا کریں اور بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔انہوں نے کہا کہپتنگ بازی جیسے کھیل کی چند منٹ کی تفریح کسی کے لیے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button