جرم و سزاسٹی

ریلویز پولیس کی شاندار کاروائی، گزشتہ چند روز کے دوران جان لیوا ڈور اور پتنگوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی

لاہور(سپیشل رپورٹر)ریلویز پولیس کی شاندار کاروائی، گزشتہ چند روز کے دوران جان لیوا ڈور اور پتنگوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ ریلویز پولیس سپیشل برانچ نے ریلویز پولیس پشاور ڈویژن کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوۓ کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ گزشتہ چار روز میں ریلوے اسٹیشن پشاور اور کندیاں پر کاروائی کرتے ہوئے 250 پتنگیں اور 155 جان لیوا دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ریلویز پولیس نے گزشتہ چار روز میں 24 اور 28 فروری کے دوران بیشتر ملزمان کو گرفتار کرکے 5 مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد پتنگ بازی آرڈینینس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ آئی جی ریلویز کے مطابق پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پتنگوں اور ڈور کی بذریعہ ٹرین ترسیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔ اس عمل کیخلاف ریلویز پولیس سخت کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button