انٹر ٹینمنٹ

ماریہ بی کو خواجہ سرا کی کہانی پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید

(شو بز ڈیسک،قوت) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو خواجہ سرا کی کہانی پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے ڈرامے سر راہ کی ایک نئی قسط نشر ہوئی جس میں منیب بٹ کو ایک انٹر سیکس فرد کے طور پر دکھایا گیا ہے اور نبیل ظفر نے ان کے والد کا کردارادا کیا ہے۔ڈرامے میں نبیل اپنے بیٹے کو بہت حساس ہونے کی وجہ سے اسے زندگی میں آگے بڑھنے اور بُرے حالات میں معاشرے کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرتے نظر آرہے ہیں تاہم ڈرامے کا ایک کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر وائرل ہوا اور اس کلپ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نبیل بچے کو ٹرانس ویلیوز سکھا رہے ہیں۔گزشتہ روز ماریہ بی نے اس ڈرامے کی وائرل ویڈیو کلپ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ٹرانسجینڈر ایجنڈے‘ پر مبنی ڈرامہ قرار دیا تھا۔ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ اس طرح آپ اپنی روح کو فروخت کر دیتے ہوئے، اگر یہ بچہ انٹرا سیکس ہے تو بجائے شریہ کے مطابق چلنے یا مدد کے زریعے اسے مرد یا پھرعورت بنانے کے یہاں بچے کو خواجہ سرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button