انٹر ٹینمنٹسٹی

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں بورڈ آف گورنزکے 74ویں اجلاس کا انعقادہوا

اجلا س میں ادبی وثقافتی ترقی کے جامع روڑ میپ پر گفتگوہوئی

فن و ادب کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے منصوبوں کے معیار واقدار پر غور، جاری پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور(خبر نگار) الحمراء کلچرل کمپلیکس میں بورڈ آف گورنزکے 74ویں اجلاس کا انعقادہوا۔اجلا س میں ادبی وثقافتی ترقی کے جامع روڑ میپ پر گفتگوہوئی۔فن و ادب کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔نئے منصوبوں کے معیار واقدار پر غور، جاری پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے مختلف سفارشات و تجاویز دینے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی تہذیب و تمدن کی محبت سے سرشار ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء شعرو ادب میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا خُوگر ہے،الحمراء اپنی روایات کا پاسبان، ذمہ داریوں کی پاسداری کر رہا ہے،منصوبوں کی تکمیل ثقافتی ترقی کا مظہر، شناخت کو نئی عصری معنویت ملے گی۔ادبی وثقافتی مستقبل روشن تر ٗ الحمراء کی ٹیم عزم و عمل کا جذبہ شوق رکھتی ہے۔اجلاس میں شرکاء کی طرف سے واضح، ٹھوس اور عملی لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے تجاویز دی گئی۔اجلاس میں نعمان کبیر،حماد غزنوی، عباس تابش، ڈاکٹر نیلم ناز، قدسیہ رحیم،عمران قریشی، صوفیہ بیدار، سہیل وڑائچ، شاہد ندیم، قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ڈی ایس فنانس سینہ جنجوعہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فن کے فروغ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔اجلاس کا خصوصی طور پر الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button