پاکستانتازہ ترینکاروبار

اسٹاک مارکیٹ کی 79ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

بازار حصص میں تیزی کے سبب طویل دورانیے کی مزاحمت کے بعد انڈیکس کی 79000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور ہوگئی۔ تیزی کے سبب 46فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 28پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود دو فیصد سے زائد کی کمی کی توقعات پر بینکنگ سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع پر 721پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 4فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 50کروڑ 94لاکھ 90ہزار 385 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری  سرگرمیوں کا دائرہ کار 436 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 202 کے بھاؤ میں اضافہ، 170 کے داموں میں کمی اور 64 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button