پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

16دن رہ گئے، معاہدے پرعمل نہ ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن

معاہدے پرعمل نہ ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہو

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے، ہم قوم کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

تین دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے،پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا، پنجاب میں جو بھی ریلیف ملا کریڈٹ جماعت اسلامی کا ہے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے دوماہ کے لیے نہیں پورے پاکستان میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کریں۔

آئی پی پیز نے تین بڑے فراڈ کیے، پہلا معاہدے غلط ہوئے، دوسرا جو بجلی پیدا نہیں ہو رہی اس کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور تیسرا جو رقم لی جا رہی ہے  اس پر ٹیکس بھی نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے آئی پی پیز کو تحفظ فراہم کیا، یہ لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں، اردگرد اے ٹی ایم کھڑے کر کے ایمانداری کے دعوے نہیں کیے جا سکتے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ”حق دو عوام کو“ تحریک آنے والے دنوں میں مزید آگے بڑھے گی، ممبرشپ کا آغاز کر دیا ہے، ہدف پچاس لاکھ نئے ممبرز ہیں امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پورے ملک کی نمائندگی کر رہی ہے، کوئی دوسری جماعت عوام کے مسائل آواز نہیں اٹھا رہی، جماعت اسلامی کی عوامی پذیرائی بڑھ رہی ہے، ان شاء اللہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہو گی۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button