
رانا ثنا نے کہا کہ اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں “انقلاب” اور “تبدیلی” لانے کی حقیقت کھول دی ہے، اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “فارن فنڈنگ” اور “سماجی خدمت” ایک پلاننگ کا حصہ تھی جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔ پاکستان کو جوہری ملک بنانے، سی پیک لانے اور معاشی ترقی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانے والے نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے۔
رانا ثنا نے کہا کہ اسرائیل نے عمران نیازی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے “اسلامی ٹچ” دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش ہوئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے “سیاسی برانڈ” کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسیوں کی نہیں، ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔








**mitolyn official**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.