پاکستانتازہ ترینسیاست

حکومت سندھ کا متوسط طبقہ کیلئے "سستی بستی” منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم نے جمعرات کو ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سستی بستی پروجیکٹ کا مقصد متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا ہے۔

ہم نے سندھ کے غریب عوام کیلئے اپنے گھر بنانے کیلئے سستی بستی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ہم نے سندھ کی کچی آبادیوں میں تجاوزات ہٹانے کیلئے ڈیمالیشن اسکواڈز بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ضرورت مند متاثرین کو گھر دینے کے منصوبے کو “سستی بستی” کا نام دیا ہے۔

اجلاس میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ساتھ گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button