پاکستانسٹیسیاستکاروبار

لاہور چیمبر اور یوکے-پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یوکے-پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ لاہورچیمبر کے صدر کاشف انور اور یو پی ٹی آئی بی کے سی ای او پاکستان تجمل حسین نے لاہور چیمبر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔کاشف انور نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم او یو برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوششوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر ہم کاروباری برادری کے لیے نئے کاروباری مواقع اور روابط کے استحکام کے دروازے کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے تحقیقی ،مارکیٹ سروے رپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد کا باقاعدگی سے تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مزید برآں، دونوں ادارے بی ٹو بی میٹنگز، نمائشوں، میلوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے بھی تعاون کریں گے۔ یوکے-پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ کے سی ای او تجمل حسین نے کہا کہ پاکستان ان 65 ممالک میں شامل ہے جو برطانیہ کی ایک نئی تجارتی سکیم کے تحت ڈیوٹی فری درآمدات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ٹی آئی بی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔تجمل حسین نے کہا کہ سکیم کے تحت 65ممالک سے ڈیوٹی فری امپورٹ کی جارہی ہے اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوٹینشل سرمایہ کاروں کو یہاں لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو مارکیٹ، کسٹمز اور دیگر معاملات میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button