انٹر نیشنلپاکستانکاروبار
ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا, 18.19 روپے کا اضافہ
اِن فلوز نہ آنے اور معیشت کی مستقبل سے متعلق غیریقینی ماحول نے ڈالر کی طلب کو بڑھادیا ہے جس سے ڈالر دوبارہ بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے۔ فی الوقت درآمدی سرگرمیاں تقریبا منجمد ہیں جس کی وجہ سے گذشتہ چند ہفتوں سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں مزید 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بلند پرواز کرتے ہوئے ڈالر کی قدر میں 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 284.30 روپے ہوگئی۔
ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے۔