
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
انتخابی تاریخوں پر اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہوگی۔ صدر اور گورنر نے مشاورت کی تو الیکشن کمیشن اس میں شریک ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا۔ انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔







