جرم و سزاسٹی

سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 44 لاکھ افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا،بلال صدیق کمیانہ

ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت رواں سال 01 لاکھ 23 ہزار سے زائد کرایہ داروں،04ہزارسے زائد نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 44 لاکھ افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا،بلال صدیق کمیانہ

سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 270 اشتہاری،1932قانون شکن،جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا،سی سی پی او

لاہور(خبر نگار)
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے کرایہ داروں، نجی ملازمین، مسافروں اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ اندراج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم اور سمارٹ آئی ایپ سے ڈیٹا انٹری اور موثر چیکنگ کے نتیجے میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بھی بےحد مدد ملی ہے۔جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم (ٹی آر ایس) کے تحت امسال متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ اندراج میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 01 لاکھ 23 ہزار سے زائدکرایہ داروں جبکہ 04 ہزار سے زائد نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا۔سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 43 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 270 قانون اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ای پولیس چیک پوسٹوں پر سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 02 لاکھ 14 ہزار اشخاص جبکہ 27 ہزار 862 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران 1932 قانون شکن، جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرم گرفتار جبکہ چوری شدہ 265 گاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔رواں سال سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 2209 ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز، ہاسٹلز اور فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے۔سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ٹی آر ایس کے تحت کرایہ داروں اور نجی ملازمین کی رجسٹریشن مزید بہتر بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز شہریوں کی شکایات کی شنوائی اور داد رسی کے لئے مقررہ اوقات میں تھانوں میں لازمی بیٹھیں۔ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز متعلقہ ایس ایچ اوز کی ڈیلی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ اوقات میں شہریوں کی داد رسی میں غفلت پر ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button