سٹیصحت

ہلال احمر پنجاب تھیلیسیمیا کے خلاف تھیلیسیمیا چیمپئنز کے لیے جنگ جاری

لاہور (خبر نگار) ہلال احمر پنجاب تھیلیسیمیا کے چیمپئنز کے لیے تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے اور شہر بھر میں بلڈ کمپس کا انعقاد کر رہی ہے جہاں سے ہلال احمر پنجاب کے جے ٹی کے تھیلیسیمیا سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مفت خون لگایا جاتا ہے۔

اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ہلال احمر پنجاب کی بلڈ بینک ٹیم نے مورخہ 02-03-2023 کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، مصطفی آباد، دھرم پورہ، لاہور میں ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا۔

ہلال احمر پنجاب کے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے میں طالبات ، اساتذہ اور کالج کے عملے نے حصہ لیا۔

مزید برآں، بلڈ ٹیم نے تھیلیسیمیا، اور اس کی وجوہات اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے طریقوں کے بارے میں آگاہی سیشن دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ، ہلال احمر پنجاب ، ڈاکٹر فوزیہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تابکا ہمیشہ اس نیک مقصد کی حمایت میں ہلال احمر پنجاب کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، مصطفی آباد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیشہ ہلال احمر پنجاب کے ساتھ مل کر ایک کامیاب بلڈ کمپس کا انعقاد کرواتے ہیں جس سے وقتاً فوقتاً تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات کی اچھی تعداد جمع کی جاتی ہے۔

مزید برآں، پرنسپل، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، مصطفی آباد، دھرم پورہ، محترمہ سمیرا اکبر نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کرنے کے طالبات کے جذبے ، ہلال احمر پنجاب کی بلڈ کیمپ کے انعقاد اور انسانیت کی خدمت کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے ہلال احمر پنجاب کے ساتھ نیک مقصد کے لیے بلڈ کیمپس کے انعقاد میں مسلسل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button