سٹیصحت

موسمی تبدیلی، ڈینگی پھیلاؤ کا خدشہ، لاہور میں ڈینگی سرولینس میں تیزی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا دیو سماج اور چوبرجی کے علاقوں کا اچانک دورہ۔
ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی، صفائی کی صورت ھال کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور کی گھروں پر دستک، لوگوں سے ڈینگی کاروائیوں متعلق رائے لی۔
لاہور (خبر نگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موسمی تبدیلی اور ڈینگی پھیلاؤ کا خدشہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی سرولینس میں تیزی کر دی گئی ہیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دیو سماج اور چوبرجی کے علاقوں کا اچانک دورہ کیا اورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے گھروں پر دستک اور لوگوں سے ڈینگی کاروائیوں متعلق رائے لی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کل 35389ٍہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے اورسال 2023 میں اب تک 122مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 15مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد ہوا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ نشتر ٹاؤن میں 10، گلبرگ میں 2، علامہ اقبال ایک، عزیز بھٹی ٹاؤن میں 2،شالیمار میں 2جگہ لاروا برآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ سال 2023کے آغاز سے اب تک 10کیس اور گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے پر 15نوٹس اور ایک مقدمہ درج ہوا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کل مقامات کی ڈی وی آر پر عمل درآمد میں تاخیر رپورٹ ہوئی جس پر ایکشن لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے دیو سماج روڈ پرشہری سے گلی میں پڑا گھر کا اضافی سامان اٹھانے کی درخواست کی۔ڈی سی لاہور نے عوام سے تعاون کی اپیل کے لیے مساجد میں اعلانات کروانے کابھی حکم دیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ڈینگی کے تدارک میں ہمارا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button