انٹر ٹینمنٹ

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے

بن روئے ڈرامے اور فلم سے مشہور ہونے والی اسٹار جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں مداح  بن روئے کے بعد ماہرہ اور ہمایوں کو سینما گھروں میں ایک ساتھ دیکھیں گے۔

گزشتہ سال ہمایوں سعید ’لندن نہیں جاؤں گا ‘جبکہ ماہرہ دو فلموں ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button