سٹیصحتکھیل

ویٹرنری یونیورسٹی کے انیسویں سا لا نہ سپورٹس ڈے کا انعقاد 08 مارچ کو ہوگا

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انیسویں سا لا نہ کھیلو ں کے دن کا انعقاد08 مارچ 2023 برو زبدھ کو ویٹر نری
یو نیور سٹی لا ہور کیمپس کی سپو رٹس گرا ؤنڈمیں ہوگا۔اس حوالے سے سا لا نہ سپو رٹس ڈے کے لیئے کیئے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے حوا لے سے اجلاس کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔ اجلا س میں سپورٹس ڈے کے لیے بنائی گئیں تما م انتظا می
کمیٹیو ں کے کنو ئینر نے شر کت کی اور سا لانہ سپو رٹس ڈے کی تیا ری سے متعلقہ انتظامات کے با رے میں اجلا س کو تفصیلی آگا ہ کیا۔
سپورٹس ڈے کی منا سبت سے آٹھ سو، دو سواور سو میٹر کی ریس، نیز ہ با زی،ٹرپل جمپ،لونگ جمپ، ہا ئی جمپ،تھر ی لیگ ریس،ر سہ کشی،ڈسکس تھر و، گو لہ اندا زی جبکہ مارشل آرٹ / جمنا سٹک و غیر ہ کے مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں کا انعقا د کیا جا ئے گا۔ان کھیلو ں میں ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے تما م کیمپسزبشمول یوا س لاہور،را وی کیمپس پتو کی، سیوا س جھنگ کیمپس اور سیوا س نا رووال کیمپس کے مختلف شعبو ں سے طلبہ و طا لبا ت، فیکلٹی ممبران اورسٹا ف کی بڑی تعدا دحصہ لے گی۔سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب محمد مسعود انور انیسویں سا لا نہ سپو ر ٹس ڈے کی افتتا حی تقریب کی صدا رت کریں گے جبکہ تقریب تقسیم انعا مات کے مہمان خصو صی ویٹر نری یونیورسٹی کے ریٹا ئر ڈ پروفیسر ڈاکٹر سرور خان ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button