سٹی

نام نہاد معاشی چیمپینزنے عوام کا جینا محال کردیا ہے: اطہر رشید خان

عمران خان ایک حقیقی نظریے اور تحریک کا نام ہے: جیل سے رہائی پر میڈیا سے گفتگو

لاہور (خبر نگار) راجن پور جیل سے رہائی کے بعد زمان پارک میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پی پی 144شاہدرہ کے سینئر رہنما اطہر رشید خان نے کہا کہ ماضی میں قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹنے والے نام نہاد معاشی چیمپینز نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، اپنے اوپر اربوں روپے کے کیسز معاف کروانے کے علاوہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں دیا، ملک کو لوٹنے والے کسی صورت بھی ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔پی ٹی آئی رہنما اطہر رشید خان کا کہنا تھاکہ عمران خان ایک حقیقی نظریے اور تحریک کا نام ہے، عمران خان کا راستہ روکنے والوں کی رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے اور انشاء اللہ عنقریب پاکستانی عوام ان چوروں اور نام نہاد معاشی چیمپینز سے نجات حاصل کرلے گی، ایک سوال کے جواب میں اطہر رشید خان نے کہاکہ عمران خان کی خاطر ایک بار تو کیا بار بار بھی جیل جانا پڑا تو ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، عمران خان کی حب الوطنی پر شک کی نگاہ دیکھنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے، الیکشن قریب میں قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا صفایاہو جائیگا اورعوام ان کواب بھاگنے نہیں دیگی اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2023ء میں کلین سویپ کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور ان کے سہولتکاروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button