لاہور (خبر نگار)جشن بہاراں 2023 "فیملی سائیکلو تھون ” ایونٹ کا انعقاد۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سائکلوتھون افتتاح کردیا۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو بھی ہمراہ موجود تھے۔کشمنر لاہورمحمد علی رندھاوا او رڈی جی پی ایچ اے نے سائیکل چلا کر سائیکلو تھون ” کا افتتاح کیا
کمشنر لاہور نے کہا فیملی سائیکلو تھون ” مقابلہ میں مردو خواتین اور بچوں بھی حصہ لیا ۔ سائیکلو تھون مقابلے میں حصہ لینے والے شہریوں نے سائیکلنگ ایونٹس کو خوب سراہا۔سائیکلنگ کرنا صحت اور ماحول دونوں کیلئےمفیدہے ۔
کمشنر لاہور نے مزید کہا کے لوگوں کو گھروں سے نکل کر صحتمند سرگرمیوں حصہ بننا چاہے ۔سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دے کر صحتمند معاشرہ کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے شہری سائیکلنگ کو اپنی زندگی کا باقاعدہ حصہ بنا کرصحتمند معاشرے کا قیام ممکن ہے ۔
کمشنر نے مزید کہا کے سائیکلنگ نقل و حمل کے ساتھ بہترین تفریح ،ورزش اور کھیل بھی ہے ۔سائیکل چلانا جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت سکون کا باعث بھی ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا پی ایچ اے جشن بہاراں میں شہریوں کیلئے مختلف صحتمند سرگرمیوں کا انعقاد کررہا ہے ۔اہل لاہور جشن بہاراں میلے میں اپنے اہلخانہ کیساتھ اپنی خوشیاں کودوبالا کرنے کیلئے پارکوں اور تفریحی گاہوں کا رخ کریں ۔ پی ایچ اے جیلانی ، پارک ، گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کیلئے زبردست تقریبات کا انعقاد کررہا ہے ۔