سٹیصحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے ہمہ وقت کوشاں۔۔

۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں۔۔
لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 50 ساشے ممنوعہ گٹکا، 10 کلو کھلے اور ممنوعہ اجزاء تلف
صحت دشمن عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک
لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے ہمہ وقت کوشاں۔۔۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں۔۔40 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 50 ساشے ممنوعہ گٹکا، 10 کلو کھلے اور ممنوعہ اجزاء تلف تفصیلات کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ڈرنک کارنرز، سویٹس اینڈ بیکرز، ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی اور انکو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔40 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 50 ساشے ممنوعہ گٹکا، 10 کلو کھلے اور ممنوعہ اجزاء تلف کردیے گئے۔۔ملتان کے علاقے اڈہ لطف آباد میں ڈرنک کارنر کو گٹکا بیچنے پر 15 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ مدثر ریاض ملک نے مزید بتایا کہ ملتان میں مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر بوسن روڈ بائی پاس پر سویٹس شاپ کو 15 ہزار جرمانہ کیا گیا۔اسکے ساتھ ساتھ خانیوال کے علاقے میں زائدالمیعاد مشروبات فروخت کرنے پر راجپوت کالونی میں کریانہ سٹور کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔وہاڑی میں ممنوعہ چائنہ نمک فروخت اور ایکسپائری مصالحہ جات بیچنے پر مرضی پورہ بورے والا میں کریانہ سٹور کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لودھراں کے علاقے جلال پور موڑ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈیری شاپ کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ ایکسپائری خوراک کا استعمال انسان کو دیگر مہلک امراض میں مبتلا کرتا ہے۔صحت دشمن عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ عوام تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button