بروزپیرومنگل مانگا منڈی، بدھ کو جوہر ٹاؤن، جمعرات کو علی رضا آباد نواب ٹاؤن،
جمعہ کو رائیونڈ جبکہ بروز ہفتہ نزد شوکت خانم ہسپتال جوہرٹاؤن موجود ہوگا۔
ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر
لاہور(خبر نگار)
لاہور پولیس کی جانب سے موبائل پولیس خدمت مرکز کا رواں ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل پولیس خدمت مرکزبروزپیرومنگل کومانگا منڈی، بدھ کو جوہر ٹاؤن، جمعرات کو علی رضا آباد نواب ٹاؤن،جمعہ کو رائیونڈ جبکہ بروز ہفتہ نزد شوکت خانم ہسپتال جوہرٹاؤن موجود ہوگا۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔موبائل پولیس وین سمیت دیگر خدمت مراکز سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مطلوبہ سہولت سے استفادہ کیلئے ضروری دستاویزات کے ہمراہ خدمت مراکز تشریف لائیں۔