سٹیصحت

یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹریٟUCDٞ دی یونیورسٹی آف لاہور میں بی ڈی ایس کے 22ویں بیچ کی تقریب حلف برداری گزشتہ روزمنعقد ہوئی

لاہور (خبر نگار) ٞ
یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹریٟUCDٞ دی یونیورسٹی آف لاہور میں بی ڈی ایس کے 22ویں بیچ کی تقریب حلف برداری گزشتہ روزمنعقد ہوئی جس میں سینئر نائب صدر سی پی ایس پی و وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ حلف برداری تقریب میں پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر ریاض وڑائچ ، ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر سکندر افضل ، پروفیسر آف سرجری میو ہسپتال ڈاکٹر ابرار اشرف ، سینئر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر صائمہ چوہدری ،ڈاکٹر عروج الحسن سمیت بی ڈی ایس فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس اور والدین نے شرکت کی ۔پرنسپل ڈاکٹر ریاض وڑائچ نے طلبائ وطالبات سے حلف لیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ آپ بہترین ادارے میں آئے ہیں جہاں پوسٹ گریجویٹ کے لیے پانچ سپشلیٹز سی پی ایس پی سے رجسٹر ڈ ہیں ۔ کسی بھی پرائیویٹ ادارے کے پاس اتنی سپشلیٹیز موجود نہیں ہیں۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے لیے آپ کو اس سے بہترین یونیورسٹی نہیں ملے گی ۔یہاں سرجری ، میڈیسن اور بی ڈی ایس کی بہترین فیکلٹی موجود ہے ۔ مہمان خصوصی خالد مسعود گوندل نے سٹوڈنٹس کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جنکو میڈیکل کی فیلڈ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔ یہ مسیحائی پیشہ ہے جہاں آپ مریضوںکی خدمت کر کے اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں ۔پرنسپل یو سی ڈی پروفیسر ڈاکٹر ریاض وڑائچ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیکل کالج میں بہترین فیکلٹی کے ساتھ جدید ترین آلات اور لیبز موجود ہیںجنکی مدد سے آپ عالمی معیار کے ڈاکٹر بن سکتے ہیں ۔ہمارا میڈیکل کالج یونیورسٹی آف لاہور کے اندر منتقل ہو چکا ہے اور ہسپتال ٹھوکر پر موجود ہے جس کو جلدہی جوہرٹائون میں منتقل کر دیا جائے گاتاکہ سٹوڈنٹس کو عملی طور پر سیکھنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔بی ڈی ایس میں 80فیصد حاضری ضروری ہے تاہم کسی مجبوری کی صورت میں 5فیصد رعایت دی جا سکتی ہے ۔ 75فیصد سے نیچے حاضری والے سٹوڈنٹس کو امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جاتا ۔یو سی ڈی کی یہ روایت ہے کہ سٹوڈنٹس کی پراگریس انکے والدین سے شیئر کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے بچے کی کارکردگی سے آگاہ رہیں ۔ایم ایس یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو یو سی ڈی میں ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں اسکا کریڈٹ آپکے والدین کو جاتا ہے۔یہاں آپکو ٹیچرز اور ماحول دونوں اچھے میسر ہوں گے جو آپکی گرومنگ میں اہم کردار ادا کر یں گے ۔والدین نے جو کرنا تھا آپکے لیے کر لیا اب آپ نے محنت کر کے انکو اسکا ثمر دینا ہے ۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر سکندر افضل نے بی ڈی ایس فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں یونیورسٹی آف لاہوراور یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری ایک منفرد مقام رکھتے ہیںجہاں سٹوڈنٹس کو انڈر گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن عالمی معیار کی فراہم کی جاتی ہے ۔اس ادارے کا انتخاب کرنے پر آپکے والدین داد کے مستحق ہیں ۔پہلا کالج ہے جس نے سب سے پہلی انٹی گریٹڈماڈیول نصاب لاگو کیا ہے ۔یو سی ڈی سے فارغ التحصیل کے بعد آپ سیون سٹارز ڈاکٹر بن سکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button