سٹیصحت

پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کا آغاز

لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے زیر اہتمام ’بائیولوجیکل سائنسز میںجدیدرجحانات‘ پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد لاء کالج کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد بیگ ، ڈائریکٹرجنرل سکول آف بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر صدف ناز، ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان ، محققین ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر شاہد بیگ نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے سائنسدان جدید رجحانات پر تحقیق میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںشعبہ سائنس کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی معیارکے تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر صدف ناز نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سائنسدانوں کوایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول آف بائیولوجیکل سائنسز گزشتہ دو دہائیوں سے جینیاتی عوارض، ماحولیاتی آلودگی، متعدی امراض، کینسر کے علاج، بائیو فارماسیوٹیکل مصنوعات، صنعتی خامروں اور پائیدار زراعت کے مقامی مسائل پر تحقیق میںاپنا کردار ادا کر رہا ہے۔کانفرنس سے سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے پہلے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے آن لائن خطاب کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو سووینیئرز پیش کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button