جشن بہاراں تقریبات 2023۔چل میلے نوں چلئیے/سفراء کو دعوت
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے قونصل خانوں کو جشن بہاراں کی تقریبات کیلئے دعوت دی۔انہوں نے کیتھلین گیبیلسکو ( katheleen Gibilisco)پولیٹکل و اکنامک سیکشن چیف یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہور سے ملاقات کی۔اور شرکت کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ چینی قونصلر جنرل چاو شی رین ( zhao shireen)
سے بھی ملاقات کی اور جشن بہاراں تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔
۔کمشنر لاہور نے ایمیر اوزبے(Emir Osbey) قونصل جنرل ترکیہ سے ملاقات کی۔جشن بہاراں کے تقریبات میں مدعو کیا۔جشن بہاراں کے متنوع رنگارنگ پروگراموں سے آگاہ کیا
کمشنر لاہور نے کہا جشن بہاراں 2023میں شہریوں کی بھرپور شرکت ہورہی ہے۔میلہ کا سماں ہے۔قونصل خانوں کو جشن بہاراں 2023 کی تقریبات میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔جشن بہاراں لاہور کا سب سے خوبصورت ایونٹ ہے۔سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں کا ایونٹ شہریوں کی بھرپور شرکت سے خوشیوں کے رنگ بکھیر رہا ہے۔