سٹیصحت

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہیلتھ سیکیو رٹی کے مو ضو ع پر دو روزہ بین الاقوا می کانفرنس کا آ غا ز 14 مارچ کو ہو گا

لاہور ( خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے با ہمی اشتراک اور سی پیک کے زیر اہتمام ہیلتھ سیکیو رٹی کے مو ضو ع پر دو روزہ بین الاقوا می کانفرنس کا آ غاز 14 مارچ کو لا ہور کے مقا می ہو ٹل میں کرے گا۔ اس حوالے سے کانفرنس کے لیئے کیئے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے حوا لے سے اجلاس کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔ اجلا س میں بین الاقوا می کانفرنس کے لیے بنائی گئیں تما م انتظا می کمیٹیو ں کے کنو ئینر اور سیکر ٹریز نے شر کت کی اور کانفرنس کی تیا ری سے متعلقہ انتظامات کے با رے میں اجلا س کو تفصیلی آگا ہ کیا۔
وفا قی وزیر برا ئے پلا ننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ خصو صی اقدا مات مسٹر احسن اقبال کانفرنس میں افتتا حی تقریب کی صدا رت کریں گے جبکہ وفا قی وزیر برا ئے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ را نا تنویر حسین اختتا می تقریب کے مہمان خصو صی ہونگے۔
دو روزہ بین الاقوا می کانفر نس میں پا کستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مما لک جن میں امریکہ، چا ئنہ، متحدہ عر ب اما رات، کوریااور سعو دی عرب سے تحقیق کارو ں،ویٹر نیر ین،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،ریسرچ سکو لرز، اسا تذہ، طلبہ، ما ہرین اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد شر کت کر ے گی۔ جس میں ما ہرین ون ہیلتھ کے حوا لے سے ہیلتھ سیکیو رٹی میں اُ بھر تے ہو ئے مسا ئل سے متعلقہ جدیدتحقیقی اُصو لو ں پر مبنی اپنے اپنے خیا لا ت کا اظہار کر یں گے۔دو روزہ کانفر نس میں 10 ٹیکنیکل سیشنزاورپوسٹرپریزنٹیشنیں ہو نگی جبکہ انڈسٹری پارٹنرز کانفرنس میں سٹالز لگا ئیں گے۔
قبل ازیں با ئیو ایزی چا ئنہ اور ایسٹرن سا ئنٹیفک کا رپو ریشن سے تین رکنی وفد جن میں مسٹر مارکس، مس سو شی یے اور میا ں محمد شہباز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت سینئر فیکلٹی ممبران سے ملا قات کی نیز اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سر گرمیو ں کے بارے میں بتایا۔مسٹر مارکس نے با ئیو ایزی چا ئنہ کی خوراک اور فیڈ میں افلا ٹو کسن کی آمیزش اور ملا وٹ جانچنے وا لی کٹ و آلات بارے بتا یا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button