گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں خواتین کے عالمی دن کی نسبت سے خصوصی سیمینار کا انعقاد اور ڈاکیومنٹری کی پریزنٹیشن

لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں خواتین کے عالمی دن کی نسبت سے گزشتہ روز ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں عورت بحیثیت ماں، بیٹی، بہن، بیوی، بہو ،ساس، بھانجی، بھتیجی کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کردار ادا کر نے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک معاشرے کی ترقی کا دارو مدار عورت کی عزت و تکریم اور مساوی حقوق اور عدل وانصاف کے نفاذ سے جڑا ہوا ہے اور دین اسلام نے جتنے حقوق خواتین کو دیے ہیں شاید ہی دنیا کے کسی اور مذہب یا کسی نظام نے دیے ہیں ۔

تقریب میں ایک خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی جس میں پاکستان کے مختلف شعبہ زندگی میں خواتین کی نمایاں کارکردگی اور انکی اچیومینٹس کو دکھایا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی کالج پرنسپل ڈاکٹر عنبرین جاوید تھیں جبکہ اس موقع پر کالج فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

